امریکی اور جرمنی سربراہان کا اظہار یکجہتی

امریکی صدر باراک اوباما اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے دہشت گرد حملے کا سامنا ہونے والے فرانسیسی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے

179837
امریکی اور جرمنی سربراہان کا اظہار یکجہتی


متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے پیرس کے حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہے کہ ہم آج اور کل بھی فرانس کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر اوباما نے ریاست تینسے کے دورے کے دوران بتایا کہ وہ مذموم حملے کی اطلاع پانے کے فوراً بعد سے فرانس کے ساتھ قریبی تعاون کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام تر سیکورٹی فورسسز اور انسداد دہشت گردی کی ٹیموں کو فرانس کی ہر ممکنہ مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اوباما کا کہنا تھا کہ فرانس کے متعلقہ حکام نے اپنی مہارت اور چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری طور پر نشاندہی کی اور ان کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا۔
دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بھی فرانسیسی عوام کے ساتھ ہونے کا اظہار کیا ہے۔
ہامبرگ میں بیان دینے والی مرکل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں کا سامنا کرنے پر ہمیں ایک دوسرے سے ہر ممکنہ تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اور جرمنی کی دوستی قابل ِ رشک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں