طیارے کے بلیک بکس سے سگنلز کی موصولی

انڈونیشیا کی ہوائی فرم کے بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کے مسافروں کی نعشوں اور بلیک بکس کی تلاش کا کام متوار جاری ہے

178472
طیارے کے بلیک بکس سے سگنلز کی موصولی

انڈونیشیا سے سنگا پور پرواز کے دوران گر کر تباہ ہونے والے ائیر ایشیا ہوائی فرم کے طیارے کے بلیک بکس سے سگنلز موصول ہونے لگے ہیں ۔
تاہم ابھی تک اس کی تلاش کا کام جاری ہے۔
انڈونیشیئن بحری افواج کے غوطہ خور بحیرہ جاوا میں تباہ شدہ طیارے کی دم موجود ہونے والے سمندر کی تہہ میں بلیک بکس کی تلاش کر رہے ہیں۔کیونکہ طیارہ گرنے کی اصل وجہ کو جاننے کے لیے بلیک بکس کو برآمد کرنا لازمی ہے۔
دریں اثناء حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے لیے اوسطً ایک لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ابتک برآمد ہونے والے چالیس نعشوں میں سے 25 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
یاد رہے طیارے پر عملے کے سات کارکنان سمیت 162 افراد سوار تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں