روزیف دوبارہ صدر کے عہدے پر

برازیلی صدر دیلام روزیف نے دوسری بار انتخابات میں کامیابی کے بعد کل سے صدارتی منصب کو دوبارہ سے سنبھال لیا ہے

168753
روزیف دوبارہ صدر کے عہدے پر

روزیف دوسری بار صدارتی کرسی پر بیٹھیں گی۔
برازیل میں صدارتی انتخابات میں دوسری بار منتخب ہونے والی دیلما روزیف نے کل حلف اٹھاتے ہوئے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ منعقدہ تقریب حلف برداری میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کی۔
جس میں برازیلی عوام سمیت دنیا بھر سے آنے والے پریس صحافیوں نے بھی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
روزیف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بد عنوانیوں کے خلاف جدوجہد، معاشی ترقی کو سرعت دینے اور تعلیمی اصلاحات کرنے کا عندیہ دیا۔
وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے تقریب کے بعد دو طرفہ مذاکرات کیے۔ چاوش اولو کی فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الا مالکی سے ملاقات کے دوران دو مملکتی حل کے قیام اور فلسطینی سر زمین کو اسرائیل کے قبضے سے نجات دلانے کے زیر مقصد پیش کردہ مسودہ قرار داد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے مسترد کیے جانے سے مایوسی پر بات چیت کی گئی۔
اس دوران سویڈن کی طرف سے مملکت فسلطین کو تسلیم کرنے کے بعد مجموعی طور پر 135 ملکوں کی طرف سے فلسطین کے وجود کو تسلیم کرنے کی پیش رفت کا بخوشی خیر مقدم کیا گیا۔
وزیر چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اسرائیل کے حملوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مملکت ِ فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں