اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری ارکان کا تبادلہ

پانچ عبوری ارکان کی مدت فرائض 31 دسمبر کے روز پوری ہونے کے بعد 5 نئے ارکان نے ان کی جگہ فرائض سنبھال لیے ہیں

168535
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری ارکان کا تبادلہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نئے ارکان نے اپنے امور کو شروع کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالوں کے لیے فرائض ادا کرنے والے 5 نئے عبوری ارکان نے کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اقوام متحدہ کے نظام کے اندر عالمی امن و سلامتی کے قیام کی ذمہ داریاں عائد ہونے والی 15 رکنی کونسل کے 5 عبوری ارکان کا حال ہی میں تبادلہ ہوا ہے۔ 31 دسمبر سے فرائض کی مدت ختم ہونے والے آسڑیلیا، لگسمبرگ، ارجنٹائن، جنوبی کوریا اور راؤنڈا کی جگہ انگولا، نیو ذی لینڈ، اسپین، ملیشیا اور ونیز ویلا نے لے لی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کرنے کے حق کے مالک 5 مستقل ارکان برطانیہ، امریکہ، روس، چین اور فرانس سمیت ہر برس 5 کی بدلی ہونے والے دس عبوری ارکان فرائض ادا کرتے ہیں۔جس کے مطابق سن 2015 کے اختتام تک مدت فرائض پورے ہونے والے ملک چلی، چاڈ، لتھوانیا، اردن اور نائجیریا ہو ں گے۔
ترکی سن 2015 ۔ 2016 کے لیے اسپین اور نیو ذی لینڈ کے شامل ہونے والے گروپ میں امیدوار ملک تھا۔ تا ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی میں نیو ذی لینڈ اور اسپین کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں