امریکہ کے الشباب کے خلاف تازہ حملے

امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے

166710
امریکہ کے الشباب کے خلاف تازہ حملے

امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ساکو کے علاقے میں کیے جانے والے حملے کا ہدف ایک سینیئر رہنما تھا۔ بیان میں اس کارروائی کی کامیابی یا رہنما کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا بلکہ کہا گیا ہے کہ ہم کارروائی کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پر مزید معلومات دستیابی کی صورت میں فراہم کریں گے۔
تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حملے میں کسی عام شہری یا راہ گیر کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ افریقی یونین کی ان افواج کی مدد کرتا رہا ہے جنھوں نے سن 2011 میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور دیگر علاقوں سے الشباب کاس صفایا کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ حال میں ہی الشباب نے صومالیہ کے ہمسایہ ملک کینیا میں عام شہریوں پر حملے کیے ہیں اور اس کے بعد سے کینیا نے اس کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں