غیر وابستہ حیثیت پر مبنی قرارداد، یوکرینی صدر نے منظوری دے دی

صدر پوروشینکو نے کہا کہ یوکرین نے سن 2010 میں غیر وابستہ ملک کی حیثیت سے اپنی مسلح افواج کو کافی نقصان پہنچایا ہے

165333
غیر وابستہ حیثیت پر مبنی قرارداد، یوکرینی صدر نے منظوری دے دی

یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے ملک کی غیر وابستہ حیثیت پر مبنی قرارداد پر دستخط کر دیئے ہیں۔
صدر پوروشینکو نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین نے سن 2010 میں غیر وابستہ ملک کی حیثیت سے اپنی مسلح افواج کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے معیار پر پورا اترنے کےلیے ملک میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کیا جائے جن میں پانچ تا چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ نیٹو میں رکنیت کا فیصلہ عوام خود کرے گی ۔
پوروشینکو نے متنبہ کیا کہ مشرقی یوکرین اور روس کے ساتھ تعلقات میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں ملک میں جنگی حالات پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں