یونان میں صدارتی انتخابات کا کل تیسرا راونڈ

مخلوط حکومت قائم کرنے والی پارٹیوں میں شامل نیو ڈیموکریسی پارٹی، پاسوک اور دیگر چھٹی پارٹیوں نے سٹاوروس دیماس کو کو اپنا واحد امیدوار کھڑا کیا ہے۔ ہلے دو راونڈز میں مقرہ حد تک ووٹ حاصل نہ کرنے والے دیماس اس بار پارلیمنٹ کے 180 اراکین کے ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں نئے صدر منتخب ہو جائیں گے

163198
یونان میں صدارتی انتخابات کا کل تیسرا راونڈ

یونان میں صدارتی انتخابات کا کل تیسرا راونڈ ہو رہا ہے۔
مخلوط حکومت قائم کرنے والی پارٹیوں میں شامل نیو ڈیموکریسی پارٹی، پاسوک اور دیگر چھٹی پارٹیوں نے سٹاوروس دیماس کو کو اپنا واحد امیدوار کھڑا کیا ہے۔
پہلے دو راونڈز میں مقرہ حد تک ووٹ حاصل نہ کرنے والے دیماس اس بار پارلیمنٹ کے 180 اراکین کے ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں نئے صدر منتخب ہو جائیں گے۔
مقامی وقت کے مطابق پارلیمانی رائے دہی کل دوپہر کے وقت شروع ہو گی
حکومت نے یورپی یونین کے سابق کمشنر سٹاوروس دیماس کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی رائے شماری میں دیماس پارلیمانی ارکان کی اکثریت کی تائید حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق کل کی رائے دہی میں دیماس کو 180 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اگر تیسرے راونڈ میں بھی صدارتی امیدوار 180 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پھر پارلیمنٹ کو توڑ دیا جائے گا اور پارلیمنٹ کے نئے سرے سے انتخابات کروائے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں