ملائیشیا میں سیلاب سے ایک لاکھ 60 ہزار افراد بے گھر

دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے ملک کی کم از کم آٹھ ریاستیں متاثر ہوئیں اور جس کی وجہ سے ہفتہ تک 160,000 سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا اور کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

163420
ملائیشیا میں سیلاب سے ایک لاکھ 60 ہزار افراد بے گھر

ملائیشیا ان دوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے ملک کی کم از کم آٹھ ریاستیں متاثر ہوئیں اور جس کی وجہ سے ہفتہ تک160,000 سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا اور کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے ہوائی میں اپنی چھٹیوں کو مختصر کر کے ملک واپس پہنچے اور انہوں نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کیلانٹن کی ریاست کا دورہ کیا۔ انھیں حکام نے سیلاب کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پورے ملک میں سیلاب متاثرین کے لیے 14 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جو کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ یہ اس امدادی پیکج کے علاوہ ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ملائیشیا میں موسمیات کی پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ شدید بارشیں آئندہ چند روز تک جاری رہیں گی اور یہ جنوبی ریاستوں تک بھی پھیل جائیں گی جو ابھی تک ان سے متاثر نہیں ہوئیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں