یوکرین اور علیحدگی پسندوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

صدر پیر و پوروشینکو کے ترجمان سیاتوسلاف زیگولکو نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 146 یوکرینی فوجیوں کو رہا کروایا گیا ہے جبکہ 225 باغی آزاد کیے گئے ہیں

161905
یوکرین اور علیحدگی پسندوں کے درمیان  قیدیوں کا تبادلہ

یوکرینی حکام اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے مابین سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ گیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر کے ترجمان کے مطابق ، گزشتہ روز ہونے والا یہ تبادلہ اُس بارہ نکاتی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت روس نواز باغیوں کی تحریک ختم کرنا مقصود ہے۔
یوکرین کے صدر پیر و پوروشینکو کے ترجمان سیاتوسلاف زیگولکو نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 146 یوکرینی فوجیوں کو رہا کروایا گیا ہے جبکہ 225 باغی آزاد کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ بدھ کو روسی۔ یوکرینی باغیوں اور سلامتی و تعاون کے یورپی ادارے (او ایس سی ای ) کے نمائندوں نے قیدیوں کے اس تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں