سویڈن میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ،پانچ افراد زخمی

سوئیڈن میں ایک مسجد نذر آتش کر دی گئی جس کے باعث 5 افراد جھلس گئے

160638
سویڈن میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ،پانچ افراد زخمی

سوئیڈن میں ایک مسجد نذر آتش کر دی گئی جس کے باعث 5 افراد جھلس گئے۔
یہ واقعہ جنوب مشرقی سوئیڈش قصبے اسکلسٹونا میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، ایک شخص نے عمارت کی داخلی منزل پر موجود مسجد کی کھڑکی سے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے مسجد میں فورا آگ لگ گئی۔
مسجد میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکل آئے جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ بجھا دی۔
اطلاع کے مطابق دھوئیں سے دم گھٹنے اورجھلسنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت مسجد میں 20 سے زائد افراد موجود تھے جن میں پانچ افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ دیگر افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آتشزدگی کے بعد مسجد کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔
سویڈن کی اسلامی انجمن کے سربراہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں