لندن میں گھروں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں

حالیہ چند برسوں میں گھروں کے نرخوں میں اضافہ ڈاکٹر اور ماہرین اقتصادیات کو بھی اپنے فلیٹس شِئر کرنے پر مجبور کر رہا ہے

157495
لندن میں گھروں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں

لندن میں گھروں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گھروں کی قیمتوں میں حالیہ چند برسوں میں تیزی سے بلندی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے تو یہ ملکی معیشت کے لیے بھی خطرہ تشکیل دے رہی ہے۔
علاوہ ازیں یہ پیش رفت گھروں کے کراؤں میں بھی اضافے کا موجب بنی ہے۔
لندن کے ممتاز فنانس سنٹر کینری وارف کے ماہرینِ اقتصادیات و فنانس، حتیٰ ڈاکٹروں کے بھی فلیٹوں کے بلند نرخوں کے باعث فلیٹ شیئر کرنے یا پھر محض کمرہ کرائے پر دینے کو اب معمول کی بات تصور کیا جا رہا ہے۔
گھروں کی قیمتوں میں اضافے کا سد باب کرنے اور ملکی اقتصادیات کو اس کے اثرات سے بچانے کی خاطر برطانوی سنڑل بینک مداخلت کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں