پوپ کی دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائے خیر

کیتھولیک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے حالیہ ہفتے کے دوران یمن اور آسٹریلیا اور کل پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان سب کے لیے دعا کی ہے

152602
پوپ کی دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائے خیر

پوپ نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بچوں کے لیے دعا کی ہے۔
کیتھولیک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے حالیہ ہفتے کے دوران یمن اور آسٹریلیا اور کل پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان سب کے لیے دعا کی ہے۔
ویٹکن کے سینٹ پیٹرس چوک میں بدھ کے روز کروائی جانے والی دعائے خیر میں پوپ نے اس ہفتے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور کرسمس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پوپ نے آسٹریلیا ۔ پاکستان اور یمن میں حالیہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے غیر انسانی دہشت گردی کے واقعات پر ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
پوپ نے اس موقع پر کرسمس اور نئے سال کی عالم عیسائیت کو مبارک دی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں