پرتگال نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا

یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمان نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے

147200
پرتگال نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا

یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمان نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔
اطلاع کے مطابق ،پرتگال کی پارلیمان میں فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو بھاری اکثریت سےمنظور کرلیا گیا۔
پارلیمان نے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی یورپی ممالک کی پارلیمان کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور تسلیم کئے جانے کی قراردادمنظور کی جا چکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں