یورپی یونین کا اعلی وفد انقرہ کے دورے پر

مہمان وفد کو اولین طور پر وزیر اعظم داؤداولو نے شرف ملاقات بخشا۔جس دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر بھی موجود تھے

140572
یورپی یونین کا اعلی وفد انقرہ کے دورے پر

یورپی یونین کا وفد انقرہ کے دورے پر ہے۔
اس وفد میں یورپی یونین خارجہ تعلقات اور تحفظی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی مغرینی، ہمسائیہ گیری پالیسیوں اور وسعتی امور کے ذمہ دار یورپی یونین کے کمشنر ہین سمیت انسانی امدادی و بحرانی انتظامی امور کے ذمہ دار اسٹائلیاندس شامل ہیں۔
مہمان وفد کو اولین طور پر وزیر اعظم داؤداولو نے شرف ملاقات بخشا۔جس دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر بھی موجود تھے۔
ان مذاکرات میں ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت، عراق اور شام کی تازہ پیش رفت سمیت ترکی میں مقیم شامی پنای گزینوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں