او ایس سی ای کی طرف سے آسٹریا کو وارننگ

اسلام قانونی بل بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیاروں اور او ایس سی ای کی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ نہیں ہے: او ایس سی ای

139261
او ایس سی ای کی طرف سے آسٹریا کو وارننگ

یورپی سکیورٹی اور تعاون کمیٹی او ایس سی ای نے "اسلام قانونی بل" کے بارے میں آسٹریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیاروں اور او ایس سی ای کی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

او ایس سی ای کے جمہوری اداروں اور انسانی حقوق کے دفتر نے آسٹریا میں مسلمان کمیونٹی کے بارے میں قانونی بل سے متعلق اپنی آراء کی رپورٹ تیار کی ہے۔
اکیس صفحات پر مبنی یہ رپورٹ آسٹریا کی حکومت کو بھیجی گئی ہے اور اسے ادارے کی انٹر نیٹ سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آسٹریا کا، اسلام کو ایک دینی جماعت کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق، 1912 کے قانون کو جدیدیت دینا باعث مسرت ہے تاہم متوقع قانونی اصلاحات کا بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔
رپورٹ میں قانونی بل کی بعض شقوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ آسٹریا میں حکومتی کولیشن کی طرف سے 2 اکتوبر کو جس اسلامی قانونی بل کا اعلان کیا گیا تھا اسے قانون کے برابری کے اصول ، منظم ہونے اور دینی آزادیوں کے خلاف ہونے کی وجہ سے سول سوسائٹیوں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 8 ملین آبادی والے ملک آسٹریا میں مسلمانوں کی تعداد اندازاً 5 لاکھ سے زائد ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں