شمالی کوریا کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے: سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کے دس ارکان نے شمالی کوریا کی طرف سے عالمی قوانین کی بدستور خلاف ورزیوں پر بحث کےلیے ایک اجلاس طلب کیا ہے

138721
شمالی کوریا کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے: سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کے دس ارکان نے شمالی کوریا کی طرف سے عالمی قوانین کی بدستور خلاف ورزیوں پر بحث کےلیے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے طلب کردہ درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں عالمی برادری کےلیے خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ سالِ رواں کے اوائل میں بھی اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے شمالی کوریا کی طرف سے خلاف ورزیوں پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی تھی۔
گزشتہ ماہ بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حقوقِ انسانی سے وابستہ کمیٹی نے سلامتی کونسل سے اپیل کی تھی کہ وہ شمالی کوریا کی ان خلاف ورزیوں کا مسئلہ عالمی جرائم کی عدالت میں اٹھائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں