ڈنمارک میں کنبے کے اتحاد کے قوانین میں سختی

قانونی بل کے مطابق کنبے کو باہم متحد کرنے کے خواہش مند نقل مکانوں کا ڈنمارک میں اپنے ذاتی ملکیت کے مکان میں رہائش پذیر ہونا ضروری ہے

137444
ڈنمارک میں کنبے کے اتحاد کے قوانین میں سختی

ڈنمارک میں حکومت کی طرف سے تیار کردہ قانونی بل کی رُو سے نقل مکانوں کے اپنے کنبے کو ڈنمارک بلانے کا مرحلہ مشکل ہو رہا ہے اور اپنی بیوی کو اپنے ساتھ ڈنمارک لے جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قانونی بل کے مطابق کنبے کو باہم متحد کرنے کے خواہش مند نقل مکانوں کا ڈنمارک میں اپنے ذاتی ملکیت کے مکان میں رہائش پذیر ہونا ضروری ہے۔
موجودہ قانون کے مطابق ماں اور باپ کے گھر کا ایڈریس دکھا کر اپنی بیوی کو ڈنمارک میں لانے والا نقل مکان اب کے بعد اس حق سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
بیوی کو ڈنمارک لانے کے لئے مختصر مدت کے لئے کرایہ پر گھر لینے کے طریقے کو بھی ختم کیا جا رہاہے۔
قانون کے اسمبلی سے منظوری حاصل کرنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو اقامت کی اجازت حکومتی اداروں کی طرف سے دی جائے گی اور حکومتی ادارے اقامت کے طلبگار افراد کے ایڈریسوں ، مکان کی صورتحال اور دئیے جانے والے اجازت نامے کے بارے میں بلدیہ کو مطلع کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں