سویڈن: قبل ازوقت انتخابات کا امکان زور پکڑ گیا

ملک کی انتہائی دائیں بازو کی ایک پارٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ پارلیمان میں بجٹ تجاویز پر رائے شماری میں وہ ملکی حزب اختلاف کے ساتھ مل کر مالیاتی مسودہ قانون کے خلاف ووٹ دے گی۔

135793
سویڈن: قبل ازوقت انتخابات کا امکان زور پکڑ گیا

شمالی یورپی ملک سویڈن میں حکمران سیاسی اتحاد کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ،اس کی وجہ بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اس حکومت کی بجٹ تجاویز بنیں۔ اسٹاک ہوم میں موجودہ حکومت ایک اقلیتی حکومت ہے اور اس میں شامل انتہائی دائیں بازو کی ایک پارٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ پارلیمان میں بجٹ تجاویز پر رائے شماری میں وہ ملکی حزب اختلاف کے ساتھ مل کر مالیاتی مسودہ قانون کے خلاف ووٹ دے گی۔
سوشل ڈیموکریٹ وزیر اعظم اسٹیفان لوفوین نے بجٹ تجاویز کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے حزب اختلاف کے ساتھ ہنگامی طور پر سیاسی مذاکرات کا اعلان کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں