اسرائیلی جوہری تنصیبات کی مانیٹرنگ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں اسرائیل کی جوہری تنصیبات کی مانیٹرنگ کی منظوری دے دی گئی

136236
اسرائیلی جوہری تنصیبات کی مانیٹرنگ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں اسرائیل کی جوہری تنصیبات کی مانیٹرنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسرائیل کے جوہری اسلحے کی پیداوار سے باز آنے اور اپنی جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی مانیٹرنگ کے لئے کھولنے کے مطالبے پر مبنی مسودہ بل کی منظور کے لئے 161 ممالک نے اپنے ووٹ کا مثبت استعمال کیا اور امریکہ اور کینیڈا سمیت 5 ممالک نے اپنے ووٹ کا منفی استعمال کیا جبکہ 18 ممالک ہچکچاہٹ میں رہے۔
مصر کی طرف سے جنرل کمیٹی میں پیش کردہ اس مسودے میں اسرائیل سے جوہری اسلحے کے تجربات کو ، اسلحے کو جدت دینے کو اور ان کی پیداوار دینے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسودے میں اسرائیل کے جوہری اسلحے کے پھیلاؤ کے سدباب کی حمایت نہ کرنے والے مشرق وسطی کے واحد ملک ہونے پر بھی زور دیا گیاہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے فیصلوں کو قانونی پابندی کی حیثیت حاصل نہیں ہے تاہم یہ فیصلے 193 ممالک کی رائے شمار ی میں بین الاقوامی برادری کے عمومی رجحان کی عکاسی کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں