شمالی یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

جرمنی ،ڈنمارک ،فن لینڈ اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کوپن ہیگن میں منعقدہ ایک اجلاس میں شریک ہوئےجس میں یورپ کے مستقبل کے بارے میں غورکیا گیا

211497
 شمالی یورپی ممالک  کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

جرمنی ،ڈنمارک ،فن لینڈ اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کوپن ہیگن میں منعقدہ ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ مارٹن لیڈ گارڈ نے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے ہم نے مختلف موضوعات اور یورپ کے مستقبل کے بارے میں منصوبوں پر بات چیت کی ہے ۔
عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے 1٫7 ملین شامی مہاجرین کو غذائی خوراک کی فراہمی معطل کرنے کے حوالے سے جرمن وزیر خارجہ فرینک اشٹان مائیر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے شامی مہاجرین کی آباد کاری کے مسئلے پر ایک کانفرنس طلب کی تھی جس میں اردن اور لبنان جیسے ممالک کو امداد فراہم کرنے پر غور کیا گیا تھا۔
سویڈش وزیر خارجہ مارگٹ وال اسٹرام نے بھی اجلاس کے شرکا ممالک سے اپیل کی ہے کہ ہو شامہ مہاجرین کی امداد کےلیے فوری طور پر اقدام اٹھائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں