ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ میں جمہوریت نوازوں اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث حکومتی ہیڈکوارٹرز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سینکڑوں مظاہرین نے اپنے احتجاج کو پھیلاتے ہوئے اسے حکومت کی مرکزی عمارتوں کے قریب تک لے جانے کی کوشش کی

210499
ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہانگ کانگ میں جمہوریت نوازوں اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث حکومتی ہیڈکوارٹرز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سینکڑوں مظاہرین نے اپنے احتجاج کو پھیلاتے ہوئے اسے حکومت کی مرکزی عمارتوں کے قریب تک لے جانے کی کوشش کی۔
مظاہرین نے پیر کی صبح پولیس کی رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے شہر کی مرکزی شاہراہ پر قبضے کی کوشش کی۔ لیکن وہاں موجودہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا اس دوران کم از کم 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رواں سال ستمبر سے یہ مظاہرے جاری ہیں تاہم ان کی شدت میں کمی آئی ہے، حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق مظاہرین کے حق میں عوام کی حمایت میں کمی آئی ہے۔
ہانگ کانگ میں مظاہرین 2017ء میں مکمل جمہوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ رہا ہے کہ ہانگ کے چیف ایگزیکٹو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور چین اپنا حکم واپس لے۔ لیکن بیجنگ کا یہ کہنا ہے کہ یہ مظاہرے غیر قانونی ہیں اور وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں