فرانس میں شدید بارشیں ، پانچ افراد ہلاک دو زخمی

فرانس کے مشہور سیاحتی علاقے کوٹ ڈا زور میں شدید بارشوں سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔

210453
فرانس میں شدید بارشیں ، پانچ افراد ہلاک  دو زخمی

فرانس کے مشہور سیاحتی علاقے کوٹ ڈا زور میں شدید بارشوں سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔تین روز سے جاری شدید بارشوں سے علاقے میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مکانات اور زرعی آراضی زیر آب آگئے ہیں اور پانی بھر جانے کیوجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بعض شہریوں کو سپورٹس ہال میں پناہ دی گئی ہے ۔دریں اثنا ء امدادی ٹیموں کی علاقے میں سرگرمیاں تندہی کیساتھ جاری ہیں ۔فوج، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ بری اور فضائی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں