روس میں ڈاکٹر اتوار سے ہڑتال شروع کررہے ہیں

روس میں اصلاحات کے دائرہ کار میں ہسپتالوں کو بند کرنے اور ہزاروں کی تعداد میں طبی عملے کو ان کے کام سے فارغ کرنے کے پلان کے خلاف بڑے پیمانے پر مریض اور ڈاکٹر اتوار کے روز ہڑتال میں حصہ لیں گے

208612
روس میں ڈاکٹر اتوار سے  ہڑتال  شروع کررہے ہیں

روس میں اصلاحات کے دائرہ کار میں ہسپتالوں کو بند کرنے اور ہزاروں کی تعداد میں طبی عملے کو ان کے کام سے فارغ کرنے کے پلان کے خلاف بڑے پیمانے پر مریض اور ڈاکٹر اتوار کے روز ہڑتال میں حصہ لیں گے۔
روس کی وزارتِ صحت سویت یونین کے دور سے تعلق رکھنے والے صحت کے نظام کو جدید بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
وزارتِ صحت صرف ماسکو میں28 ہسپتالوں کو بند کرنے اور دس ہزار طبی عملے کے افراد کو کام سے فارغ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔
بند کیے جانے والے ہسپتالوں میں ماسکو میں ایم ایس مریضوں کا علاج کرنے والا واحد ہسپتال بھی موجود ہے۔
ڈاکٹروں کے اس ہسپتال کے ماہ اپریل میں بند کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے اور ان سے کسی دوسرے ہسپتال میں کم تنخواہ میں بھی کام کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
ڈاکٹروں نے کام سے فارغ کیے جانے والے ڈاکٹروں کا تعلق لیبر یونین سے ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے۔
مریض بھی ہسپتالوں کے بند کیے جانے کے بعد علاج کہاں سے کروانے کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی معلومات سے آگاہ نہیں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں