بیشتر ممالک فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا آغاز کر دیا ہے

205000
بیشتر ممالک فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
فلسطینی عوام کے ساتھ یومِ یکجہتی کے موقع پر سیکریٹری جنرل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسرئیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کا موقف قابلِ افسوس رہا ہے۔
بان کی مون نے کہا کہ اسرئیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے جبکہ قیامِ امن کے پائیدار حل کےلیے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے ، فلسطینی علاقوں کو خالی کرنے اور سلامتی سے متعلق اسرائیلی خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری جنرل نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ دنیا کے بیشتر ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے میں اب پہل کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں