ابہازیا اور روس کے درمیان معاہدہ ،جارجیا کو تشویش

روس نے جارجیا کی طرف سے یک طرفہ طور پر خود مختاری کا اعلان کرنے والی ریاست ابہازیا کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس پر جارجیا کو تشویش لاحق ہو گئی ہے

204449
ابہازیا اور روس کے درمیان معاہدہ ،جارجیا کو تشویش

روس نے جارجیا کی طرف سے یک طرفہ طور پر خود مختاری کا اعلان کرنے والی ریاست ابہازیا کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے ۔
گزشتہ روز سوچی شہر میں طے ہونے والے اس معاہدے کی رو سے جارجیا اور ابہازیا کے درمیان سرحد پر روس اور ابہازیا کے فوجی تعینات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔
روس اور ابہازیا کی فوج ایک سال کے عرصے میں مشترکہ دفاعی اتحاد کا قیام عمل میں لائیں گے۔
جارجیا کے وزیر خارجہ تامار بِیرو چاش ویلی نے اس معاہدے کی مذمت کرتےہوئے اسے روس اور ابہازیا کے درمیان الحاق سے تعبیر کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں