یوکیرین کے حوالے سے یورپی یونین کا اجلاس

روس پر مزید پابندیوں کے اطلاق کے ذریعے اسے تنہا چھوڑنا مسئلے کا حل ثابت نہیں ہو گا : سلامتی پالیسیوں کی ذمہ دار اعلی نمائندہ فیڈریکا موگیرینی

194467
یوکیرین کے حوالے سے یورپی یونین کا اجلاس

یورپی یونین کے وزرا خارجہ کا اجلاس۔۔۔
مشرقی یوکیرین میں سیکورٹی کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے تو اب تمام تر نگاہیں مغربی ملکوں کے نئے حربوں پر جمی ہوئی ہیں۔
یورپی یونین کے وزراء خارجہ ایک بار پھر یوکیرین کے ایجنڈے کے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔
حمایت حاصل کرنے کے زیر مقصد برسلز کا دورہ کرنے والے یوکیرینی وزیر خارجہ پاولو کلیم کین نے یورپی یونین سے روس کو "واضح پیغام" دینے کی درخواست کی۔
ادھر برطانیہ کی "روس پر اقتصادی پابندیوں میں وسعت" کی اپیل پر پولینڈ اور بالٹک ملکوں کے علاوہ دیگر ممبران ملکوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔
یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے روسی نواز بعض علیحدگی پسندوں کو بلیک لسٹ کرنے اور ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی ذمہ دار اعلی نمائندہ فیڈریکا موگیرینی نے اس بات کا دفاع کیا کہ روس کو پابندیوں کے اطلاق کے ذریعے تنہا چھوڑنا مسئلے کو حل نہیں کرے گا۔
انہوں نے ماسکو جاتے ہوئے مثبت ڈائیلاگ کو شروع کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں