روس نے ایک جرمن ڈپلومیٹ کو ملک سے نکال دیا

روس نے ماسکو میں فرائض ادا کرنے والے ایک جرمن ڈپلومیٹ کو ملک سے نکال دیا ہے

192136
روس نے ایک جرمن ڈپلومیٹ کو ملک سے نکال دیا

روس نے ماسکو میں فرائض ادا کرنے والے ایک جرمن ڈپلومیٹ کو ملک سے نکال دیا ہے۔۔۔

جرمن حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے ڈپلومیٹک جوابی کاروائی کے طور پر کیا گیا یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے جس نے برلن کو مایوس کیا ہے۔
جرمن سفارتی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل بونز میں روسی قونصل خانے کے ایک ڈپلومیٹ کو جاسوسی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے جرمنی سے نکال دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے جوابی کاروائی کے طور پر ماسکو میں جرمنی کے سفارت خانے کے سیاسی ڈپارٹمنٹ کے ایک ڈپلومیٹ کو جرمنی واپس بھیج دیا ہے اور ہم اس کاروائی کو کوئی مفہوم نہیں دے پا رہے۔
اس بحران کا جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مئیر کے منگل کے روز متوقع دورہ ماسکو سے پہلے پیش آنا بھی مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ سٹین مئیر مشرق وسطی میں ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ منگل کے روز کیو کے بعد ماسکو کے دورے کا پروگرام رکھتے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں