میکسیکو:مشتبہ گروہ نے طلبا کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا

میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ گروہ کے اراکین نے چالیس سے زائد لاپتہ ہونے والے طلبا کو ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا ہے

185366
میکسیکو:مشتبہ گروہ نے طلبا کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا

میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ گروہ کے اراکین نے چالیس سے زائد لاپتہ ہونے والے طلبا کو ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے تین ملزموں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے طلباء کے گروپ کو ہی آگ لگا ئی تھی۔
ملزموں کے مطابق ان میں سے چند ایک زندہ تھے لیکن انہیں اگوالا قصبے کے قریب کوڑے کرکٹ میں دفن کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ میکسیکو کے یہ طلبا 26 ستمبر کو پولیس کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ تفتیش کاروں کے مطابق اگوالا پولیس ان طلبا کو گرفتار کرتے ہوئے کوکولا شہر لے گئی تھی جہاں ان کو ایک کوڑا اٹھانے والے ٹرک میں سوار کیا گیا اور بعدازاں انہیں گوئیریرو یونیڈوز نامی ایک گروہ کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام کی طرف سے اگوالا شہر کے سابق میئر ہوزے لوئس ابارکا کو مرکزی مشتبہ ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔
میئر کی اہلیہ بھی گزشتہ ایک مہینے سے مفرور تھی تاہم اسے میکسیکو سٹی کے مضافات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں