امریکہ:وسط مدتی انتخابات،ریپبلیکنز کو اکثریت حاصل ہونے کا امکان

آج امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کےلیے رائے دہی ہو رہی ہےجِس کے لیے تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ ایک عشرے کے بعد ریبپلیکنز کو کانگریس میں اکثریت حاصل ہو سکتی ہے

180115
امریکہ:وسط مدتی انتخابات،ریپبلیکنز کو اکثریت حاصل ہونے کا امکان

آج امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کےلیے رائے دہی ہو رہی ہےجِس کے لیے تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ ایک عشرے کے بعد ریبپلیکنز کو کانگریس میں اکثریت حاصل ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹ پارٹی کی انتظامیہ کے آخری دو برس کی میعاد کے دوران صدر براک اوباما کے ساتھ نئے سیاسی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔
ری پبلیکنز کو امریکہ میں عام طور پر زیادہ قدامت پسند سیاسی جماعت خیال کیا جاتا ہے۔ پہلے ہی 435 رکنی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول اُسے حاصل ہے اور ممکن ہے کہ اُن کی 233 نشستوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
ریبپلیکنز 100 نشستوں والے سینیٹ کے ایوان میں بھی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں کہ جہاں اس وقت زیادہ لبرل ڈیموکریٹس کی 55 نشستیں ہیں۔
انتخاب میں ایوان نمائندگان کی تمام نشستیں جب کہ سینیٹ کی ایک تہائی سیٹوں کے لیے رائے دہی ہوگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں