امریکہ: طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا ،چار افراد ہلاک

امریکی ریاست کینساس میں طیارہ عمارت پرگرنےسے چارافراد ہلاک، پانچ زخمی جبکہ چار افراد لاپتہ ہوگئے ہیں

176014
امریکہ: طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا ،چار افراد ہلاک

امریکی ریاست کینساس میں طیارہ عمارت پرگرنےسے چارافراد ہلاک، پانچ زخمی جبکہ چار افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہےکہ طیارہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔
خبر کےمطابق، ایک چھوٹا طیارہ ریاست کینساس کے وچیٹا ایئرپورٹ کے قریب سے پرواز کررہا تھا کہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے طیارہ دومنزلہ عمارت پرگرکر تباہ ہوگیا۔
امریکی حکام نے طیارہ تباہ ہونے کے باعث چارافراد کے ہلاک ہونے اور پانچ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے چارافراد کی تلاش جاری ہے کہ جن کےلیے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں