شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

جرمنی کی میزبانی میں شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر بین الاقوامی کانفرنس کل اختتام پذیر ہو گئی

173858
شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

جرمنی کی میزبانی میں شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر بین الاقوامی کانفرنس کل اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں جرمنی نے آئندہ تین سال کے لئے مہاجرین کے قیام کے ممالک میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 640 ملین یورو امداد کا وعدہ کیا ہے۔
اس طرح شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں سرفہرست ممالک یعنی ترکی، لبنان اور اردن کے ساتھ ساتھ بعض دیگر ممالک میں مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جرمنی رواں سال میں 140 ملین یورو اور بعد کے دوسال میں 500 ملین یورو کی امداد فراہم کرے گا۔
مذکورہ امداد کو مہاجرین کے کیمپوں کی شرائط میں بہتری لانے، نئے کیمپ لگانے اور مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک کے انفراسٹرکچر کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔
کانفرنس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ مہاجرین کی صورتحال میں بہتری کا انحصار شامی بحران کے حل پر ہے ،انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بھی اس سلسلے میں کاروائیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں