امریکی نائب صدربائڈن کا دورہ ترکی

جو بائڈن 17 نومبر سے مراکش، یوکیرین اور ترکی کے دورے کریں گے، یہ بائڈن کا صدر ایردوان سے معذرت کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے

173025
امریکی نائب صدربائڈن کا دورہ ترکی

امریکی نائب صدر جو بائڈن ماہ نومبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
بائڈن 17 نومبر سے شروع کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر مراکش، یوکیرین اور ترکی کے دورے کریں گے۔
مراکش میں پانچویں عالمی کاروباری امور سربراہی اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے بائڈن بعد ازاں یوکیرین جاتے ہوئے صدر پیترو پورو شینکو سے ملاقات کریں گے۔
وہ اپنے دوروں کی آخری کڑی ترکی میں صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ مدت قبل ترک صدر کے خلاف اپنے غلط بیان کی بنا پر بائڈن نے ایردوان سے معذرت طلب کی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں