نائیجریا میں بو کو حرام تنظیم کا خوف و ہراس

نائیجریا کی شمال مشرقی کے علاقے میں مقامی رہنماؤں کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے بچوں اور خواتین کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سال 2009 سال سے اب تک بوکوحرام گروپ نے پانچ سو سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا ہے

172492
نائیجریا میں بو کو حرام تنظیم کا خوف و ہراس

نائیجریا میں بو کو حرام تنظیم کا خوف پھیلا ہوا ہے۔
نائیجریا کی شمال مشرقی کے علاقے میں مقامی رہنماؤں کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے بچوں اور خواتین کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سال 2009 سال سے اب تک بوکوحرام گروپ نے پانچ سو سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا ہے۔
ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے چھ ماہ پہلے اغوا کی جانے والی دو سو لڑکیوں کے بازیابی کے لیے اختیار کیے جانے والا طریقہ کار بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔
حکومت پُر امید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد بو کو حرام اپریل میں اغوا کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔ تاہم بو کو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔
دو ماہ پہلے بوکو حرام پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اب خواتین کو بھی خود کش بمباروں کی صورت میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
نائیجریا حکومت اور بوکو حرام کے درمیان طے پانے والے ایک سمجھوتے کی رو سے دو سو طالبات کو جلد ہی رہا کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں