بلجئیم میں اسلام فوبیا کے خلاف احتجاج

بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں اسلام فوبیا کے خلاف احتجاج کیا گیا

172303
بلجئیم میں اسلام فوبیا کے خلاف احتجاج

بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں اسلام فوبیا کے خلاف احتجاج کیا گیا۔۔۔

مسلمانوں کے حقوق بلجئیم نامی سول سوسائٹی کی زیر قیادت کئے گئے اس مظاہرے میں مظاہرین برسلز عدلیہ کے سامنے جمع ہوئے اور بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا اور نسلیت پرستی کے سامنے بند باندھنے کی اپیل کی۔
مسلمانوں کے حقوق بلجئیم کے سربراہ فواد بینیک ہلف نے کہا کہ " پُر امن ماحول میں وقار کے ساتھ زندگی گزارنے، معاشرے کا ایک حصہ بننے اور معاشرے میں مساوی شرکت کرنے کے علاوہ ہمارا اور کوئی مطالبہ نہیں ہے"۔
مظاہرین نے تقریباً ایک سال قبل چارلیروئی شہر میں گھریلو چپقلش کے بعد حراست میں لئے جانے والے اور پولیس اسٹشنی میں اپنی زندگی سے محروم ہونے والے شمالی افریقہ النسل طارق یوسف کی موت کی وجہ کو بھی منظر عام پر لانے اور ذمہ داروں کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں