امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جائے: درویش ایراولو

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے قبرصی یونانی قومی کونسل کیطرف سے اعلان کردہ تجاویز کے پیکیج پر اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ ہم نے حالیہ صورتحال کے ہر پہلو کا سفارتی اور فوجی نکتہ نظر سے بغور جائزہ لیا ہے ۔ہم مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور معاہدہ طے کرنے کی دلی آرزو رکھتے ہیں

166311
امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جائے: درویش ایراولو


شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے کہا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کو بحران سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔قبرصی یونانی قومی کونسل کیطرف سے اعلان کردہ تجاویز کے پیکیج پر اظہار خیال کرتے ہوئے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے کہا کہ ہم نے حالیہ صورتحال کے ہر پہلو کا سفارتی اور فوجی نکتہ نظر سے بغور جائزہ لیا ہے ۔ہم مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے اور معاہدہ طے کرنے کی دلی آرزو رکھتے ہیں اور ہم نے ہر موقع پر اس کا برملا اظہار بھی کیا ہے لیکن ہم اپنے قوانین کی پامالی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔قبرصی یونانی انتظامیہ کے اسرائیل اور روس کیساتھ مل کر بحیرہ روم میں جنگی مشقیں کرنے اور اسطرح بحران پیدا کرنے کے ارادوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں ۔حالات کے اس سطح پر پہنچنے کی واحد ذمہ دار قبرصی یونانی انتطامیہ ہے ۔
صدر درویش ایراولو نے اسطرف توجہ دلائی کہ ہم نے قبرصی یونانی انتطامیہ کیساتھ ہائیڈرو کاربن ذرائع کے مشترکہ استعمال اور فیڈرل مملکت کے قیام کے موضوع پر سمجھوتہ کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود قبرصی یونانیوں نے یکطرفہ طور پر سمندر سے پٹرل نکالنے کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔دریں اثناء ترکی کے بارباروس بحری جہاز کیطرف سے پٹرول نکالنے کی سرگرمیاں بحری قوانین کیخلاف نہیں ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں