اقوام متحدہ کی سلامتی کونسدل کے پانچ عبوری ارکان کا انتخاب

ترکی اور اسپین کے درمیان مقابلہ تیسرے راونڈ تک جاری رہا اور تیسرے راونڈ کے آخر میں اسپین اقوام متحدہ کا عبوری رکن بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ووٹوں ک خاطر اپنے اصولوں اور پالیسی کو نظر انداز نہیں کرسکتے

160056
اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسدل کے پانچ عبوری ارکان کا انتخاب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دس عبوری اراکین میں سے پانچ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
ترکی اور اسپین کے درمیان مقابلہ تیسرے راونڈ تک جاری رہا ازور تیسرے راونڈ کے آخر میں اسپین اقوام متحدہ کا عبوری رکن بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ووٹوں ک خاطر اپنے اصولوں اور پالیسی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے طور پر انگولا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، اسپین اور وینزویلا آئندہ برس یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
یہ ممالک دو برس تک سلامتی کونسل کا حصہ رہيں گے۔ ان ممالک کو ارجنٹائن، آسٹریلیا، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور روانڈا کی مدت پوری ہونے کے بعد گزشتہ روز منتخب کیا گیا۔ سلامتی کونسل میں پانچ مستقل رکن ممالک کے علاوہ دیگر دس ممالک کا انتخاب ممبر رکن ممالک ووٹنگ کے ذریعے کرتے ہیں۔ ترکی بھی ایک امیدوار تھا لیکن وہ اسپین کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہو گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں