امریکہ میں ایبولا کے خوف سے دو رایستوں میں کئی اسکول بند

یبولا کے مرض میں مبتلا ہونےوالی ایک نرس کے سات افراد کوچھونے کے بعد ریاستِ اوحیو میں قرنطینہ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ متحدہ امریکہ میں دوسرعی بار ایبولا کے واقعے کی وجہ سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور دو رایستوں میں متعدد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے

160580
امریکہ میں ایبولا کے خوف سے دو رایستوں میں کئی اسکول بند

متحدہ امریکہ میں ایبولا کے خوف کی وجہ سے دو ریاستوں میں متعدد اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔
ایبولا کے مرض میں مبتلا ہونےوالی ایک نرس کے سار افراد کوچھونے کے بعد ریاستِ اوحیو میں قرنطینہ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
متحدہ امریکہ میں دوسرعی بار ایبولا کے واقعے کی وجہ سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور دو رایستوں میں متعدد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ ایبولا ایک مہلک بیماری ہےلیکن اس کا امریکہ میں وبا کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ "انتہائی کم" ہے۔
تاہم اُنھوں نے کہا کہ ایبولا سے نمٹنے کے لیےطبی قرنطینہ، نگہداشت ، علاج اور انتظامی سطح پر خاطر خواہ انتٕظامات کیے گئے ہیں، اور بقول اُن کے، اِس سلسلے میں ڈر خوف کی کوئی بات نہیں۔
اُنھوں نے یہ بات جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔
ترجمان نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری ہوا، پانی یا کھانے سے ہرگز نہیں پھیلتی، بلکہ ایبولا سے متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبت سے پھیلتی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ مغربی افریقہ کے تینوں ایبولا زدہ ملکوں سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر تفصیلی اسکریننگ شروع کی جاچکی ہے، جب کہ اِن ملکوں سے روانگی کے وقت بھی مسافروں کو اسکریننگ کے نظام سے گزرنا پڑتا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ہلکے بخار کی کیفیت، اِس وائرس کی بنیادی علامات میں سے ایک ہے، جس کی نشاندہی پر متاثرہ شخص کو امریکہ آنے سے روک دیا جاتا ہے؛ اور مزید طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں