طبی عملے کی ایک خاتون ایبولا وائرس کا شکار

افریقہ میں چار ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والا ایبولا وائرس ٹیکساس میں طبی عملے کی ایک خاتون میں بھی نظر آیا ہے ۔یہ خاتون ایبولا وائرس کے شکار لیبریا کے ایک مریض جوگزشتہ ہفتے ہلاک ہو گیا تھا کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔

154961
طبی عملے کی ایک خاتون ایبولا وائرس کا شکار


افریقہ میں چار ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والا ایبولا وائرس ٹیکساس میں طبی عملے کی ایک خاتون میں بھی نظر آیا ہے ۔یہ خاتون ایبولا وائرس کے شکار لیبریا کے ایک مریض جوگزشتہ ہفتے ہلاک ہو گیا تھا کی دیکھ بھال کر رہی تھی ۔ہسپتال کے حکام نے بتایا ہے کہ طبی عملے کی خاتون کو حفاظتی تدابیر نہ اپنانے کیوجہ سے یہ وائرس لگا ہے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کو بند کر تے ہوئے اب پورے طبی عملے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ بوسٹن کے علاقے میں بھی لیبریا سے واپس آنے والے ایک مریض کو ایبولا وائرس کی موجود گی کے شبہے میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناء اسپین میں ایبولا وائرس میں مبتلا ایک پادری جو گزشتہ ہفتے ہلاک ہو گیا تھا کی دیکھ بھال کرنے والی نرس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔نرس کے قریبی 15 افراد کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں