بولیویا میں انتخابات کے فاتح مورالیس

مورالیس نے اوپر تلے تیسری بار صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سن 2020 تک حکومت کرنے کے اختیارات حاصل کر لیے ہیں

155167
بولیویا میں انتخابات کے فاتح مورالیس

بولیویا میں صدارتی انتخابات میں تیسری بار ایوو مورالیس نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انتخابات کو واضح برتری کے ساتھ جیتنے والے سوشلسٹ لیڈر مورالیس نے تقریباً ساٹھ فیصد ووٹ لیے۔
مورالیس نے انتخابات میں کامیابی کو غربت میں کمی اور شرح نمو میں اضافہ کرنے والی سوشلسٹ اصلاحات کی غالبیت کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس فتح کو کیوبا کے سابق کیمیونسٹ لیڈر فیوڈل کاسترو کے نام کیا ہے۔
اس نتیجے کے بعد مورالیس ملکی باگ ڈور کو سن 2020 تک سنبھالیں گے۔
یاد رہے مورالیس نے سن 2006 میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے "مقامی صدرِ مملکت" کا عنوان حاصل کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں