انجیرلک فوجی اڈہ امریکہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل

امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے براستہ ترکی داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے اہم پیغامات دیتے ہوئے ترکی کے شامی سرحدوں کےقریب واقع انجیرلک فوجی اڈے کو استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

152793
انجیرلک فوجی اڈہ امریکہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل

امریکہ کی ترکی سے توقع "انجیرلک فوجی اڈہ ہے۔"
امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کا کہنا ہے کہ اتحادی قوتوں کے داعش کے خلاف حملوں میں ان کی ملک کی ترکی سے خواہش کردہ کلیدی امداد انجیرلک فوجی اڈے کا استعمال ہو گی۔
ہیگل نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی حکام کے ترک سربراہان سے مذاکرات میں یہ معاملہ ایجنڈے میں آیا تھا ، حکومت ترکی کے سیکورٹی زون کے قیام کے حوالے سے مطالبے کا در اصل فی الحال جائزہ نہیں لیا گیا البتہ یہ معاملہ قابلِ بحث ہے۔
داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے فوجی استعداد کے حوالے سے کافی اہم ہونے کا ذکر کرنے والے ہیگل نے کہا کہ امریکہ، شامی سرحدوں کے جوار میں واقع فوجی اڈے کو مختلف طیاروں کی لینڈنگ اور پرواز کے لیے استعمال کرنے کی تمنا رکھتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ امریکہ سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ "شام میں اعتدال پسند مخالف گروہوں کی تربیت کے معاملے پر ترکی کے اتفاقِ رائے قائم ہو گئی ہے۔"
امریکہ دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہرف کا کہنا ہے کہ اس دائرہ کار میں پینٹا گون کی ایک منصوبہ بندی ٹیم فوجی چینلز کے ذریعے منصوبہ بندی کرنے کی خاطر آئندہ ہفتے انقرہ کا دورہ کرے گی۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں