امریکہ کا اجازت نامے پر اظہار ممنونیت

عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے ترک قومیا سمبلی نے اجازت نامے کی منظوری دے دی ہے

148537
امریکہ کا اجازت نامے پر اظہار ممنونیت

امریکی انتظامیہ نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکی کے خلاف حملوں کا سد باب کرنے کے زیر مقصد وزارت عظمی کے اجازت نامے کی قومی اسمبلی میں منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین پیساکی نے اجازت نامے کی منظوری پر امریکہ کی ممنونیت کااظہار کیا ہے۔
ترکی اور امریکہ کے درمیان داعش کے خلاف جنگ کے لیے مذاکرات کے عمل کے جاری رہنے کی وضاحت کرنے والی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ترک ماہرین کے ساتھ جامع بات چیت جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں