امریکہ نے یمن کے حالات کی وجہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلوالیا

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے یمن میں جاری تعشدد کے واقعات کی وجہ سے اپنے سفارت خانے میں متعین کئی ایک سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدامات یمن میں حالات کے خراب ہونے والے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کےواقعات کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں

140537
امریکہ نے یمن کے حالات کی وجہ سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلوالیا

متحدہ امریکہ یمن میں اپنے سفارتی عملے کو ملک کی سیکورٹی کی وجہ سے واپس بلوا رہا ہے۔
متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے یمن میں جاری تعشدد کے واقعات کی وجہ سے اپنے سفارت خانے میں متعین کئی ایک سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزراتِ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ یہ اقدامات یمن میں حالات کے خراب ہونے والے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کےواقعات کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سفارت خانے کو بند نہیں کیا جائے گا بلکہ چند ایک سفارت کار سفارت خانے میں فرائض ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران یمن کے حالات کا قریبی جائزہ لیا جاتا رہے گا اور حالات کے بہتر ہونے کی صورت میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں