ایبولہ سے 14 لاکھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں

صحت کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والے لوگوں کی تعداد میں سرعت سے اضاگے کے خطرات پائے جاتے ہیں

137295
ایبولہ سے 14 لاکھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں

امریکی موذی امراض کے کنٹرول اور سد ِ باب ادارے کے مطابق ماہِ جنوری تک لائبریا اور سیر ا لیونے میں ایبولہ کے مرض میں مبتلا ہونے والے انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
ایک اندازے کے مطابق کم سے کم ساڑھے5 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 14 لاکھ انسان اس وبائی مرض کے شکار بن سکتے ہیں۔
ابتک ایبولہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور چھ ہزار افراد اس مرض کے شکار ہیں۔ صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام تر مریضوں کے اسپتال سے رجوع نہ کرنے کی بنا پر یہ تعداد 15 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موذی مرض کا شکار انسانوں کا ستر فیصد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
لائبیریا کے اسپتالوں میں بستروں کی گنجائش کم ہونے کی بنا پر بعض مریضوں کو ان کے گھر بھیج دیا جاتا ہے۔
ادھر کیوبا نے سیرے لیون کو 165 افراد پر مشتمل ایک طبی ٹیم روانہ کی ہے۔
اقوام متحدہ نے رکن ممالک سے متاثرہ علاقے کو فی الفور ہیلی کاپٹر، موبائل لیبارٹیریز، اور دیگر کلینکل اشیاء روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں