یوکرین کی 65 فیصد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے: صدر پیٹرو

انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے مسئلے کوفوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ روس نواز دستوں کے ساتھ اگر امن قائم نہ ہوسکا تو پھر یوکرائن کو اپنا دفاع خود کرنا پڑے گا۔ یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ روس نواز دستوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران ان کی 65 فیصد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے

134375
یوکرین کی 65 فیصد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے: صدر پیٹرو

یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ روس نواز دستوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران ان کی 65 فیصد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے مسئلے کوفوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ روس نواز دستوں کے ساتھ اگر امن قائم نہ ہوسکا تو پھر یوکرائن کو اپنا دفاع خود کرنا پڑے گا۔
انہوں نے یوکرائن ٹیلی ویژن پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں امن قائم نہ کیا گیا تو پھر ہمیں اپنی فوج کو مضبوط بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے گزشتہ ہفتے کے دورہ امریکہ اور کنیڈا کے دوران ان ممالک نے یوکرائن کو نیا فوجی سازو سامان فرام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس موجود روسی ساخت کا اسلحہ بڑے پیمانے پر ہونے والی جھڑپوں میں استعمال ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جتنا بڑا بھی فوجی اجتماع کرلیں روسی فوج ہم سے بڑا فوجی اجتماع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے علاقے میں امن کے قیام کے لیے وزیراعظم آرسنی یاتسینیوک کے ساتھ اختلافات موجود ہونے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں