بوکو حرام تنظیم کا ہائی اسکول پر حملہ،15 طلبا ہلاک 34 زخمی

نائیجریا میں بوکو حرام تنظیم کے دہشت گرد خیال کیے جانے والے ایک گروپ نے قانو کی ریاست کے قابوگا علاقے کے ایک ہائی اسکول کے کیمپس میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 طلبا ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں ۔

130099
بوکو حرام تنظیم کا ہائی اسکول پر حملہ،15 طلبا ہلاک 34 زخمی


نائیجریا میں بوکو حرام تنظیم کے دہشت گرد خیال کیے جانے والے ایک گروپ نے قانو کی ریاست کے قابوگا علاقے کے ایک ہائی اسکول کے کیمپس میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی ۔فائرنگ کے بعد اسکول میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 طلبا ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں ۔عینی شاہدین کیمطابق ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کے جسم پر آتش گیر مادہ بندھا ہوا تھا ۔خیال ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کیوجہ سے ہوا ہے ۔اس حملے کے بعد پولیس نے تمام شاہراہوں کو بند کرتے ہوئے علاقے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ اس علاقے میں بوکو حرام کے دہشت گرد کئی بار اسکولوں کو ہدف بنا چکے ہیں ۔ماہ جولائی میں ایک ٹیکنکل یونیورسٹی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں