یورپی یونین دو حصوں میں منقسم

یوکرائن کی وجہ سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کے معاملے میں یورپی یونین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

122331
یورپی یونین دو حصوں میں منقسم

یوکرائن کی وجہ سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کے معاملے میں یورپی یونین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

روس کے پیٹرول اور بنکاری سیکٹر پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے لئے ،یونین کے رکن 28 ممالک کے سفیروں کا اجلاس کل برسلز میں منعقد ہوا۔
جرمنی نے فوری طور پر پابندیوں کے نفاذ کا دفاع کیا جبکہ بعض دیگر ممالک نے یوکرائن کی فائر بندی کو وجہ دکھا کر مزید کچھ دیر انتظار کرنے کی رائے کا اظہار کیا ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ انتظار کے حق میں ہونے والے ممالک کون سے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے ممالک مثلاً اٹلی، آسٹریا اور فن لینڈ نے پابندیوں کے موضوع پر گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
پابندیوں کے نفاذ کے لئے سفیر آج دوبارہ اجلاس کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں