روس کے لئے تازہ پابندیاں

نئی فہرست چند دن بعد یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گی

119354
روس کے لئے تازہ پابندیاں

یورپی یونین کی طرف سے روس کے لئے تازہ پابندیاں۔۔۔

یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیوں کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے تاہم مشرقی یوکرائن میں طے پانے والی فائر بندی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان پابندیوں کے نفاذ کے لئے چند روزہ مہلت دی ہے۔
یورپی یونین کونسل کے سربراہ ہرمان وان رمپی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہےکہ یونین کے موجودہ پابندیوں کے پیکیج میں توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ نئی فہرست چند دن بعد یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گی۔
وسیع کی جانے والی پابندیوں میں بعض پیٹرول کی کمپنیوں کی یورپی سرمایے کی منڈیوں تک رسائی کو محدود کرنے، 24 افراد پر سیاحت کی پابندی لگائی جانے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں