صدر ایردوان وہیلز سے وطن لوٹ آئے

نیٹو کے سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان نے اوباما سمیت عالمی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے

115533
صدر ایردوان  وہیلز سے وطن لوٹ آئے

صدر ایردوان اور صدر اوباما کے درمیان بات چیت اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
نیٹو کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر صدر ایردوان استنبول لوٹ آئے ہیں۔
وہیلز میں یکجا ہونے والے دونوں سربراہان نے فلسطین میں فائر بندی کو پائدار حیثیت دینے کے بارے میں کوششوں میں تعاون کے معاملے میں اتفاق رائے میں ہونے کی وضاحت کی ہے۔ علاوہ ازیں اس ضمن میں قریبی رابطہ جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران نیو یارک میں دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی مطابقت قائم ہو گئی ہے۔
دونوں سربراہان نے علاوہ ازیں عراق میں تمام تر حلقوں سے بغلگیر ہونے والی کسی حکومت کے فی الفور قیام ، جبکہ شام میں جنیوا اعلامیہ کی روشنی میں کسی حقیقی سیاسی تبدیلی کو وقوع پذیر ہونے کے انتہائی اہمیت کے حامل ہونے کی جانب اشارہ دیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے ہمراہی وزراء نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں