اقوام متحدہ : مسئلہ قبرص کا حل لازمی ہے

سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مشیر خاص برائے قبرص کی تقرری کے بعد اس مسئلے کے فی الفور حل کی ضرورت پر زور دیا ہے

114787
اقوام متحدہ : مسئلہ قبرص کا حل لازمی ہے


اقوام متحدہ نے مسئلہ قبرص کے حل سے متعلق ایک اعلان جاری کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ علاقے میں درپیش عظیم سطح کی افراتفری اور جھڑپوں کی بنا پر جزیرے میں کسی پائدار حل کا حصول ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت حامل ہے۔
بان نے حال ہی میں مقرر کردہ قبرص کے مشیر خاص ایسپن ایدے سے کل ایک ملاقات سر انجام دی۔ بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سیکرٹریٹ جنرل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بان نے کہا ہے کہ ادارہِ اقوام متحدہ قبرص میں وسیع پیمانے کے حل کی خاطر ہر ممکنہ تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
بان نے ایڈے سے جزیرے کو جاتے ہوئے ترک اور یونانی قبرصی سربراہان سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق بان نے مسئلہ قبرص کے حل کے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی حکمت ِ عملی میں اولیت کا معاملہ ہونے پر زور دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں