یوکرین اور روس میں جنگ بندی پر اتفاق

یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا ہے کہ انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر جنگ بندی کے عمل پر اتفاق کر لیا ہے

113171
یوکرین اور روس میں جنگ بندی پر اتفاق

یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا ہے کہ انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر جنگ بندی کے عمل پر اتفاق کر لیا ہے۔
تاہم کریملن کے مطابق صدر پوٹن نے جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا کیونکہ روس اس تنازعے میں فریق نہیں ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے ایستونیا کے دورے کے دوران بلقان کے نیٹو رکن ممالک سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
وہ روس اور یوکرین کے بحران پر بلقان کے خطے کے رہنماؤں سے بات چیت کے لیے ایستونیا میں ہیں۔
امریکی صدر دارالحکومت تالن میں ایستونیا، لاٹویا ، اور لتھوانیا کے صدور سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ روس نواز باغی اپریل سے یوکرین میں سرکاری فوج سے مد بھیڑ کر ر ہے ہیں ۔
یوکرین کے مشرق میں واقع دونیسک اور لوہانسک کے علاقوں میں انھوں نے آزادی کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس سے پیشتر بھی روس نے یوکرین کے علاقے کریمیا کو ضم کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں